پشاور: محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم اور محکمہ اعلیٰ تعلیم نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے فیصلے کی روشنی میں پشاور سمیت صوبے کے 8اضلاع میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا ا علامیہ جاری کردیا ہے۔
جس کا اطلاق 6ستمبر سے ہوگا ¾ تعلیمی ادارے 11ستمبر تک بند رہیں گے ¾ ان اضلاع میں پشاور کے علاوہ صوابی ¾ ملاکنڈ ¾ سوات ¾ ہری پور ¾ ایبٹ آباد ¾ مانسہرہ اور ڈی آئی خان شامل ہیں۔