کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی : کمیٹی قائم 

پشاور: صوبائی حکومت نے سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی موجودگی کے باوجود ڈویژنل کمشنرز او رڈپٹی کمشنرز کے تبادلو ں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں چار رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی ہے ،جو کارکردگی کی بنیاد پر کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ز کے تبادلوں کا فیصلہ کرے گی،اس سلسلے میں اس سلسلے میں سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونےوالے اعلامیہ کے مطابق پختونخو ا سول ایڈمنسٹریشن (پبلک سروس ڈیلیوری اینڈ گڈگورنس) ایکٹ 2020کے تحت چاررکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو صوبے میں ڈویژنل کمشنر زاور ڈپٹی کمشنر ز کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا فیصلہ کرے گی ،اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ پی اینڈ ڈی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ممبر کم سیکرٹری،سیکرٹری قانون و پارلیمانی اموراور سیکرٹری محکمہ داخلہ کمیٹی کے ممبران ہوں گے کمیٹی کےلئے تیار کئے گئے ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق کمیٹی صوبے میں کمشنر زاور ڈپٹی کمشنر ز کی پوسٹوں پر تبادلوں کے لئے موزوں افسران پر مشتمل پینل بنائے گی جس میں شامل افسران کی ماضی کی کارگردگی اور اہلیت کو مدنظر رکھاجائےگا،کمیٹی تبادلوں و تعیناتیوں کے حوالے سے افسران کی شکایات کا بھی ازالہ کرےگی اور اس حوالے سے ان کے کیسز پرایک ماہ کے اندر فیصلہ کرکے متعلقہ افسران کو مطلع کرے گے،اسی طرح کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کمیٹی کی منظوری سے موزوں افسران کی تقرری کرسکے گی اسی طرح سٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری ہوگی کہ صوبائی کمیٹی کے لئے ورکنگ پیپر تیارکرے ۔