ریاض:سعودی عرب میں انجینئر خاتون نے کھجوریں اتارنے کے لیے روبوٹ تیار کرلیا ہے۔
سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب کی ایک خاتون انجینئر ندی البیطار نے 8 بازو والا ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو شمسی توانائی کے ذریعے کھجور کے درختوں سے پکا ہوا پھل اتارنیکی صلاحیت رکھتا ہے۔
مقا می میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے aنہوں نے کہا کہ انہوں نے کسانوں کو باغات سے کھجوریں اتارتے دیکھا جس سے انہیں اندازہ ہوا کہ یہ عمل کتنا کٹھن اور مشکل ہے، اس لیے انہوں نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو کھجوریں اتارنے کے عمل میں معاون ثابت ہو۔