پشاور یونیورسٹی نے تین کالجز کا الحاق ختم کر دیا

پشاور:پشاور یونیورسٹی نے سالانہ تجدیدی فیس جمع نہ کرانے پر تین کالجز کا الحاق ختم کر دیا۔

رجسٹرار آفس جامعہ پشاور کی جانب سے جاری  اعلامیہ کے مطابق فیصلہ الحاق کمیٹی کے اجلاس اور سنڈیکیٹ  سے منظوری کے بعد کیا گیا۔

 تینوں کالجز نے مسلسل 3 سال تک سالانہ تجدیدی فیس ادا نہیں کی۔

پشاور کے نجی کالج کے دو ڈسپلن بی اے، بی ایس سی اور بی ایس سائیکالوجی کا الحاق ختم کیا گیا جبکہ صوابی کے دو نجی کالجز کے بیچلر آف کامرس اور ایم بی اے ڈسپلن کا الحاق ختم کردیا گیاہے۔