چین نے زمین کے مشاہدہ کیلئے نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

بیجنگ:چین نے زمین کے مشاہدہ کیلئے نیا سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا ہے۔

 چینی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے شمالی چین کے صوبہ شانسی کے تائیو وان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے منگل کو چین کے مقامی وقت کے مطابق صبح11 بجکر1 منٹ پر گاؤ فین۔502 نامی  سیٹلائٹ  لانگ مارچ۔4سی راکٹ کے ذریعے  کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا ہے۔

 یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 387 واں فلائٹ مشن تھا۔