موڈرنا اور سائنو فارم ویکسین لگانے کا عمل روک دیا گیا 

اسلام آباد: ملک بھر میں موڈرنا اور سائنو فارم ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کا عمل روک دیا گیا۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکی جانب سے ملک بھر میں جاری کورونا ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے اہم اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

 اعلامیہ کے مطابق ملک بھر کے تمام کورونا  ویکسی نیشن سنٹرز پر شہریوں کو موڈرنا اور سائنو فارم ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کا عمل روک دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اب تک ملک بھر میں بڑی تعداد میں شہریوں کو موڈرنا اور سائنوفارم ویکسین کی پہلی ڈوز دی جا چکی، اسی لیے بقیہ سٹاک صرف دوسری ڈوز والے شہریوں کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 وہ تمام شہری جو موڈرنا یا سائنو فارم ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا چکے صرف انہیں مذکورہ ویکسینز کی دوسری ڈوز لگائی جائے گی۔