ٹک ٹاک نے یو ٹیوب کو بھی مات دیدی

نیویارک : سوشل میڈیا ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے یوٹیوب کو امریکہ اور برطانیہ میں پیچھے چھوڑدیا ہے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایپ مانیٹرنگ فرم کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے ایپ صارفین یوٹیوب کے مقابلے میں ٹک ٹاک پرزیادہ وقت گزار رہے ہیں۔

مانیٹرنگ فرم اینی ایپ نے ٹک ٹاک کو اسٹریمنگ اور سوشل لیڈ اسکیپ کو اپنڈینڈڈ قرار دیا ہے ۔

خیال رہے کہ یوٹیوب مجموعی طور پر  دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ایپ ہے ۔

یوٹیوب کے ماہانہ صارفین کی تعداد دو ارب سے زائد جبکہ ٹک ٹاک کے 700 ملین ماہانہ صارفین ہیں ۔