میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختون خوا کے 11 اضلاع ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں آ گئے۔
رپورٹس کے مطابق خیبر پختون خوا میں ڈینگی بخار سے متاثرہ افراد کی تعداد 62 ہو گئی ہے۔
محکمۂ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق صوبے کے 13 اضلاع میں 174 افراد کے ڈینگی وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے ہیں۔
محکمۂ صحت خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ضلع خیبر میں 31 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب میں بھی گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے4 کیس لاہور میں اورایک مریض راولپنڈی سے رپورٹ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک لاہور میں252 جبکہ پنجاب بھر سے314 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ اس وقت پنجاب بھر میں13 مریض زیر علاج ہیں جن میں 7 لاہور میں ہیں۔