کراچی: پی آئی اے نے لاہور سے پشاور کیلئے ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
فلائٹس اے ٹی آر طیاروں پر پیر اور جمعہ کو آپریٹ ہونگی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے لاہور سے پشاور کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کریگی۔
یکم اکتوبر کو لاہور سے پرواز کے 648 صبح 11 بجکر 40 منٹ پر پشاور روانہ ہوگی۔
پروازیں اے ٹی آر طیاروں سے پیر اور جمعہ کو آپریٹ ہوں گی۔
پروازیں آپریٹ کرنے کا مقصد مسافروں کو سفری سہولت مہیا کرنا ہے۔