فیصلہ آگیا،ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی برقرار

وفاقی کابینہ نے وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں عدالتی فیصلوں اور احکامات کی روشنی میں وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق معاملے پر بھی غورکیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے ٹک ٹاک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کررکھی ہے، ایپ پر پابندی کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو معاملہ وفاقی کابینہ میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔