سوات:سوات کے ضلع مالم جبہ سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے نابینا، ضعیف اور بوڑھے افراد کے لیے سمارٹ جوتا تیار کرلیا۔
،یہ سمارٹ جوتا راستے میں آنے والی کسی بھی قسم کی رکاوٹ کے بارے میں خبردار کرسکتا ہے اور معذور افراد کو ان کی روزمرہ زندگی میں محفوظ رکھ سکتا ہے۔
طالب علم کے مطابق یہ جوتا 120سینٹی میٹر تک کے فاصلے میں کسی بھی رکاوٹ کے بارے میں صارف کو وائبریشن اور آواز کے ذریعے پہلے سے آگاہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے نابینا افراد کے لیے اس جوتے میں ٹرانسمیشنز لگائے اور اس کی بیٹری سولر سسٹم سے چارج کی جا سکتی ہے۔
طالب علم کا اپنے اس نئے سمارٹ جوتے کے بارے میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے پہلے بھی کئی پروجیکٹس پر کام کیا، لیکن وسائل کی کمی اور حکومت کی طرف سے تعاون نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی اس فیلڈ میں ترقی نہیں کر سکتا۔
طالب علم نے محفوظ مستقبل کے لیے ہائی سیکورٹی پاور ہوم سمیت دیگر منصوبوں پر کام کرنے کی امید بھی ظاہر کی۔
طالب علم نے حکومت اور اعلیٰ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ مالی طور پران کی مدد کریں تاکہ وہ پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر نام روشن کرسکیں۔