پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نومبر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ آخری مرحلے میں تحصیل اور سٹی کونسل کے انتخابات کرائے جائیں گے۔
خیبرپختون خوا نے الیکشن کمیشن کو مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات سے آگاہ کردیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں نیبرہوڈ اور ویلج کے انتخابات کرائے جائیں گے، تحصیل اور سٹی کونسل کے انتخابات آخری مرحلے میں ہوں گے۔
معاون خصوصی کامران بنگش کے مطابق خیبرپختون خوا حکومت نے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کی تیاری سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا، نومبر سے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کا آغاز ہوگا۔