خیبرپختونخوا میں شجرکاری کیلئے  ترقیاتی منصوبوں کا ایک فیصد خرچ کرنیکا فیصلہ

پشاور:محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی خیبرپختونخوا نے شجرکاری کے لیے شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک فیصد خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 اس حوالے سے محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی کے پی نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کا1فیصد اور دیہاتوں میں ترقیاتی منصوبوں کی0.5فیصدرقم شجرکاری پرخرچ ہوگی۔

محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ فیصلے کا مقصد شجرکاری کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے۔