شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا،جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔