پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کیلئے لائحہ عمل طے کرلیاَ
صوبے میں سالٹ اینڈ جپسم سٹی بنایا جائے گا، سرمایہ کاری سمیت صوبے کی برآمدات بڑھیں گی۔
بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پائے جانیوالے نمک اور جپسم سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے اہم قدم اٹھا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلع کرک میں سالٹ اینڈ جپسم سٹی قائم کیا جا رہا ہے۔
قدرتی معدنیات کے فروغ کے لیے سالٹ اینڈ جپسم سٹی میں 150 سے 200 تک صنعتی یونٹس لگائے جائیں گے جہاں نئی ٹیکنالوجی کی تنصیب کی جائے گی جس سے روزگار کے مواقع بڑھنے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔
حکام کے مطابق سرمایہ کاری کے بھی بہترین مواقع میسر ہوں گے۔