اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صوبہ خیبر پختونخوامیں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقادکی تاریخ طے کرنے کے لئے 14اکتوبر کو چیف سیکرٹری و سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو میٹنگ کا نوٹس جاری کر دیا۔
منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری وسیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ہدایات دی ہیں کہ پہلے مرحلے کے لوکل گورنمنٹ انتخابات کے اضلاع کی تفصیل اور دیگر مرحلوں کے لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لئے اضلاع کی تفصیل لے کر آئیں تاکہ صوبہ خیبر پختونخوامیں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کی تاریخ طے کی جائے اور صوبے میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔