ہری پور:غازی کے علاقے خالو میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں دولہے سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ہری پور کے علاقے غازی کے قریب خالو میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دولہے سمیت 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ بارات غازی سے آزاد کشمیرجارہی تھی، کہ تیز رفتاری کے باعث حاثے کا شکار ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔