پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم سٹیزن پورٹل اور پی ایم ڈی یو کا اطلاق صوبائی ملازمین پر نہیں ہوتا۔
پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل اورپی ایم ڈی یوکو صوبائی ملازمین کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سٹیزن پورٹل اور پی ایم ڈی یو کا اطلاق صوبائی ملازمین پرنہیں ہوگا، صوبائی ملازمین سٹیزن پورٹل کے دائرہ اختیارسے باہر ہیں۔
نجی ٹی وی یک مطابق عدالت نے کہا کہ آئندہ سٹیزن پورٹل اور پی ایم ڈی یوکے تحت صوبائی ملازمین کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکے گی۔