کراچی:قومی ایئرلائن پی آئی اے نے ٹکٹوں پر خصوصی رعایت دینے کا اعلان کردیا۔
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں پر 12 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔
پی آئی اے حکام کے مطابق جمعرات سے سے 12 ربیع الاول تک اندرون ملک سفر کرنے والے مسافر استفادہ کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ 19 اکتوبر بروز منگل کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔