پشاور: روٹی مہنگی کرنے کی درخواست مسترد 

پشاور : ضلعی انتظامےہ نے روٹی کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے جبکہ آٹے کی سپلائی میں درپیش مشکلات حل کرنے کے لئے پنجاب حکومت سے رابطہ کرلیا گیا ہے
نانبائیوں اور آٹا ڈیلرز کی جانب سے روٹی کی قیمت مقرر کرنے کی درخواست صوبائی حکومت کودی تھی تاہم گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر پشاور خالد محمود کی زیر صدارت پرائس کمیٹی کے اجلاس میں روٹی کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا اور موقف اختیار کیا کہ ایک ہفتے کے دوران شہر بھر میں نابنائیوں کے روٹی کا وزن کیا جائے گا پنجاب کی فلور ملوں او رپنجاب حکومت سے رابطہ کیا جائے گا جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے ہو گا نانبائیوں اور آٹا ڈیلرز کی علیحدہ علیحدہ فہرستیں بنیں گی ۔