عشرہِ رحمت العالمین ﷺ ؛گورنر ہاؤس پشاور میں خصوصی تقریبات کا اہتمام

پشاور: گورنر ہاوس خیبر پختونخوا کو 3 روز کیلئے  اتوار سے منگل تک صبح 10 بجے سے شام  4 بجے تک فیمیلیز کیلئے کھول دیا گیا،مقررہ ایام و اوقات میں وزیٹرز فیمیلیز کو کھانے، پینے (لنگر) کی مفت سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر ہاوس کل 17 اکتوبر اتوار کے دن سے سے 19 اکتوبر منگل تک صبح 10 بجے سے شام  4 بجے تک فیمیلیز کیلئے اوپن رہے گا۔
گورنر ہاؤس پشاور مذکورہ ایام و اوقات  میں یونیورسٹیز، کالجز کی فیمیل طلبہ کیلئے بھی اوپن رہے گا۔
وزیٹرز فیمیلیز کیلئے تلاوت، حمد و نعتیہ کلام بھی پیش کئے جائیں گے، جبکہ مقررہ ایام و اوقات میں وزیٹرز فیمیلیز کو کھانے، پینے (لنگر) کی مفت سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
گورنر ہاؤس پشاور کی عمارت و احاطہ کو ربیع الاول کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کیلئے خوبصورت برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔