اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے مہنگی بجلی کے حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی رپورٹ تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
ایک انٹرویو میں سوال کیا گیاکہ حکومت نے سستے پلانٹس سے بجلی پیدا کرنے کے آپشنز ہونے کے باوجود مہنگے پلانٹس سے بجلی کیوں بنائی؟ اس پر وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے حقائق تسلیم کرنے سے انکار کیا۔
حماد اظہر کو نیپرا کی رپورٹ میں درج حقائق پڑھ کر سنائے جس میں لکھا کہ سال 2021کے دوران حکومت بجلی بنانے کے سب سے ایفیشنٹ پاور پلانٹس کو اپنی پوری صلاحیت کے مطابق چلانے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے ملک میں مہنگی بجلی بنی اور بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
اس دوران حماد اظہر نے سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیپرا کی رپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔