لاہور: پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرزنے بھی کرایوں میں 15 سے 20 فیصداضافہ کردیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر ٹرانسپورٹرز بھی پیچھے نہ رہے اور بسوں کے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کردیا ہے۔
لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 1250 سے بڑھاکر1350، لاہور سے مری کا کرایہ 1600 سے بڑھ کر 1700 اور پشاورکا کرایہ 1500 سے بڑھا کر 1600 روپے کردیا گیا ہے۔
لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 630 سے بڑھاکر 730 روپے، ملتان کا کرایہ 1150 سے بڑھاکر 1250 روپے، خانیوال کا کرایہ 1000 سے بڑھاکر 1100 روپے، صادق آباد کاکرایہ 1650سے بڑھا کر1800 کردیا گیا ہے۔
اسی طرح حیدرآباد کا کرایہ 3400 سے بڑھ کر3600 روپے اور کراچی کا کرایہ 3600 سے بڑھ کر 3800 روپے ہوگیا ہے۔