کراچی:سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 2500روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18ڈالر کے اضافے سے 1781ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2500روپے اور 2144روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سونے کی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 122200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 104767روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 500روپے کم ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 40روپے بڑھ کر 1470روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 34.28 روپے بڑھ کر 1260.28روپے ہوگئی۔