خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے مزید 179افراد متاثرجبکہ 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ صوبے میں تصدیق شدہ کیسز 4851، صحت یاب ہونے والے 3132اور فعال کیسز 1713ہوگئے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایبٹ آباد سے 5، بنوں، مردان او رچارسدہ سے 2، 2، بونیر، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ،شانگلہ، دیر پایان اور لکی مروت سے 3، 3، ہنگو اور کرک سے ایک ایک، ہری پور سے 33، خیبر سے 4، مانسہرہ سے 29، نوشہرہ سے 13، پشاور سے 35، صوابی سے 20 اور سوات سے 14 مریض سامنے آئے ہیں۔
پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد صوبے میں سب سے زیادہ 1739،دیگر شہروں میں بالترتیب نوشہرہ میں 417، مردان میں 329، مانسہرہ میں 333، ہری پور میں 353، بونیر میں 265، جبکہ صوابی میں 284ریکارڈ ہوئی ہے۔
صوبے میں ڈینگی کے کل 262 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں، جن میں پشاور کے 13 بڑے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 215 اور مختلف اضلاع کے 13 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں 37مریض داخل ہیں۔