پشاور:وفاقی حکومت نے این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں خیبر پختونخوا حکومت کو 2ارب روپے کی ادائیگی کر دی ہے۔
رواں مالی سال 2021-22کے پہلی سہ ماہی کے لئے وزارت خزانہ نے چاروں صوبائی حکومتوں کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں ادائیگی کر دی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کو ماہانہ بنیادوں پر ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز وزارت خزانہ کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کو ذرائع کے مطابق 2ارب روپے کی ادائیگی کر دی ہے۔
این ایف سی ایوارڈ اور بجلی کے خالص منافع کے ضمن میں صوبے کے وفاق کے ذمے بقایا جات ہیں جس کی ادائیگی سہ ماہی بنیادوں پر پنجاب، سندھ، بلوچستان جبکہ ماہانہ بنیادوں پر خیبر پختونخوا حکومت کو کی جا ری ہے۔