یوٹیلیٹی سٹوروں پر مرحلہ وار سبسڈی کے خاتمے کا آغاز

لاہور: وفاقی حکومت نے لاہور سمیت ملک بھر میں واقعہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر مرحلہ وار سبسڈی ختم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹوروں میں بکنے والی مختلف برینڈ کی کولڈڈرنکس پر سبسڈی ختم کردی ہے۔ جس کے نتیجے میں کولڈڈرنکس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے

۔ ڈیڑھ لیٹر کولڈ ڈرنک کی قیمت 15 روپے اضافے کے ساتھ 100 روپے جبکہ سوا دو لیٹر کولڈڈرنک کی قیمت میں 8 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔