بین الاقوامی زیتون کونسل نے پاکستان کو باقاعدہ طورپرکونسل کاممبر تسلیم کرلیاہے۔
ایگزیکٹوڈائریکٹربین الاقوامی زیتون کونسل کا بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کے دورہ کے موقع پر اس حوالے کہنا تھا کہ باقاعدہ ممبرشپ کے ذریعے پاکستان کی زیتون کی پیداوارحاصل کرنے کیلیے بین الاقوامی سطح پرمعاونت دی جا سکے گی اوراس سیکٹرکومزید ترقی دینے کیلیے کونسل کی طرف سے ہرسطح پرمعاونت دی جائے گی۔
عبداللطیف غدیرہ کا مزید کہنا تھا کہ کونسل پاکستان کے زیتون کے تیل اوراس کی مصنوعات کوبین الاقوامی سطح پرمتعارف کروانے میں کرداراداکرے گی اور اس سے زیتون کے تیل کوبیرون ملک برآمدکرنے میں مددملے گی۔
انھوں نے مزیدکہاکہ پا کستان کے آب وہوازیتون کی کاشت اورمعیاری پیداوارحاصل کرنے کیلیے انتہائی موزوں ہے اورپاکستان میں زیتون کی پیداواربڑھانے کے وسیع امکانات موجودہیں۔ا س موقع پر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کے ڈائریکٹرمحمدرفیق ڈوگرنے بریفینگ بھی دی ۔