اسلام آباد:پٹرول پمپ مالکان نے پٹرولیممصنوعات پر کمیشن نہ بڑھانے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران سر اٹھانے کا خدشہ سر اٹھانے لگا ہے۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 نومبر جمعے کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔
ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے کمیشن میں اضافے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، لیکن حکومت نے کمیشن میں اضافے پر وعدہ خلافی کی اور کمیشن نہیں بڑھایا۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کمیشن نہ بڑھا تو5 نومبر کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کر دیں گے، مہنگائی اور پیداواری لاگت کے باعث کاروبار ناممکن ہو چکا، کمیشن میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ نہ ہوا تو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔