معاہدہ قریب،آئی ایم ایف پروگرام کا مارکیٹ میں مثبت اثر آئے گا۔ مشیر خزانہ

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں،اس معاہدے کی زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا تاہم آئی ایم ایف پروگرام کا مارکیٹ میں مثبت اثر آئے گا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اصول اور پالیسی سطح کے مذاکرات ہوتے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کا مارکیٹ میں مثبت اثر آئے گا، اس معاہدے کی زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب نے 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے، سعودی عرب ماہانہ 10 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل موخر ادائیگیوں پر فراہم کرے گا، سعودی عرب ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے لئے 3 ارب ڈالر دے گا، سعودی عرب سے ملنے والی رقم ہمارے لیے بہت مفید ہے۔