پشاور میں چینی کا بحران، فی کلو قیمت میں 30روپے کا بڑااضافہ 

اسلام آباد:پشاور کی مارکیٹ میں چینی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔شوگر ملوں کے پاس چینی کا سٹاک کم رہ گیا ہے جس کے بعد بحران مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

فی کلو چینی کی قیمت میں 30روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ڈیلرز کے مطابق 50کلو کی بوری کی قیمت 5000 سے 6050 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گودام میں چینی کا اسٹاک کم ہے، گنے کی کرشنگ شروع ہونے کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

 پشاورمیں آٹے کی قیمت میں 50 روپے کمی آئی ہے۔ مکس آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1350 روپے ہو گئی ہے۔

 فائن آٹا 1500 سے کم ہو کر1450 روپے ہوگیا ہے۔پاکستان میں چینی کی ماہانہ ضرورت تقریباََ 6 لاکھ ٹن ہے۔

 چینی بحران کے باعث پشاور میں اشر ف روڈ، رامپورہ، ہشت نگری، پیپل منڈی سمیت شہر کے بڑے بڑے تاجروں نے چینی کا مزید اسٹاک شروع کر دیا ہے۔

لاہورمیں امپورٹ شدہ چینی کا سرکاری ریٹ 90 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستانی چینی کی اوپن مارکیٹ میں قیمت120 روپے کلو مقرر ہے۔