مو ٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید 5ہزار روپے تک اضافہ 

پشاور:مو ٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید 4سے 5ہزار روپے تک اضافہ ہو گیا ہے۔

 اٹلس ہنڈا سی ڈی 70موٹر سائیکل کی قیمت میں 4ہزار روپے اضافہ کے بعد 94ہزار 900روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 سی ڈی 125مو ٹر سائیکل 5ہزار وپے اضافہ کے ساتھ نئی قیمت 1لاکھ 52ہزار 500روپے ہو گئی ہے۔

 سی ڈی ہنڈا موٹر سائیکل 5ہزار اضافہ کے ساتھ ایک لاکھ تیس ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے۔

 موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں گزشتہ دو مہینوں کے دوران چار دفعہ اضافہ ہوا ہے