کراچی: کورونا وائرس کے باعث پی آئی اے کو رواں سال بھی بڑا دھچکا لگا ہے، قومی ایئر لائن کو اربوں روپے کا خسارے کا سامنا ہے۔
پی آئی اے کی سال 2021ء کی تیسری سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 9 ماہ میں 42 ارب روپے سے زائد کے خسارے کا سامنا رہا.
جہازوں کے تیل کی مد میں 13 ارب 44 کروڑ روپے خرچ ہوئے اور جولائی تا ستمبر کے تین ماہ میں 10 ارب 59 کروڑ خسارے کا سامنا رہا۔
رپورٹ کے مطابق تیسری سہ ماہی مین پی آئی اے کا آپریٹنگ خسارہ 17 ارب 56 کروڑ رہا، اپریل تا جون تک دوسری سہ ماہی میں کورونا ویکسی نیشن سے ہوائی سفر مکمل طور معمول پر آنے کے اندازے غلط ثابت ہوئے۔