کراچی:اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسوں نوٹوں کی اشاعت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اس ضمن میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی اشاعت سے متعلق کسی قسم کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور عوام کو اس ضمن میں پریشان ہونے کی قطعی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
،سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گردش کرنے والی خبریں اور نئے ڈیزائن سے متعلق تصاویر سراسر غلط ہیں۔