کراچی: اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی کوئی تجویزفی الحال زیرغور نہیں۔