ڈالر کی ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان،  172روپے سے بھی تجاوز کرگیا

کراچی:انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ایک دن کے دوران ڈالر 1.63روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ 

منگل کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، ایک وقت میں ڈالر کی قدر ایک روپے 63پیسے بڑھ کر 172روپے 14پیسے ہوگئی تاہم بعد میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 171.85 روپے کی سطح پر آگئے۔

 اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسی کے لین دین سے وابستہ ادارے ڈالر خرید تو رہے ہیں لیکن انتہائی محدود پیمانے پر فروخت کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی 743 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر پاکستان کے اکانٹ میں ڈپازٹ کئے جانے کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔