سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کی سروس ایک بار پھر متاثر ہوگئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں فیس بک صارفین کو سروس کے استعمال میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔
صارفین کو پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے اور کمنٹس کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیکڑوں صارفین نے انہیں فیس بک کی سروس متاثر سے متعلق شکایات کیں ہیں جبکہ کچھ نے ٹویٹر پر بھی اس مسئلے کو اجاگر کیا۔
مائیکربلاگنگ کی ویب سائٹ پر اس وقت فیس بک بیٹھ گیا FacebookDown# کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے۔
یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی دنیا بھر میں فیس بک اور اس کی زیر ملکیت تمام ایپلیکیشنز واٹس ایپ، انسٹاگرام، میسنجر کی تمام سروسز اچانک متاثر ہوگئیں تھی، جو 7 گھنٹے بعد بحال ہوئیں تھیں۔