انقرہ:ترکی اپنا نیا سیٹلائٹ فائیو بی 19 دسمبر کو خلا میں بھیجے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انقرہ میں ترک وزیر ٹرانسپورٹ اور انفرااسٹرکچر عادل قارا اولو نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ سیٹلائٹ کو فرانسیسی راکٹ فالکن 9 کی مدد سے خلاء میں بھیجا جائیگا۔
ترک وزیر کا مزید کہنا تھا کہ راکٹ کو فلوریڈا کے کیپ کیناورل خلائی بیس سے خلا میں بھیجا جائے گا۔