پاکستان میں کورونا سے بچوں کی اموات میں خطرناک حد تک اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچوں کی اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا

 آغا خان یونیورسٹی، قومی ادارہ برائے امراض قلب اور قومی ادارہ برائے امراض اطفال کی مشترکہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان میں اس سال 1112 بچے کورونا سے متاثرہوئے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں برس اب تک عالمی وبا سے 159 جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ملک میں بچوں کی شرح اموات 14 فیصد سے زیادہ رہی۔


بڑے ہسپتالوں کی رپورٹ کے مطابق ایک سے 9 سال کی عمر کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

 ماہرین نے 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی سفارش بھی کی۔

 گذشتہ ہفتے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے۔

 ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر آ گیا۔