بھارتی وزیراعظم مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا

نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم کے آفس نے اتوار کی صبح تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مختصر طور پر ہیک کرلیا گیا تھا۔

وزیراعظم مودی کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پرایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ  narendramodi @ٹوئٹر ہینڈل مختصر طور پر متاثرہوا،اور فوری طور پر ٹوئٹرسے رابطہ کرکے اسے بحال کرالیا گیا۔

 اس مختصرعرصے میں اس پر جو ٹوئٹ شیئر کئے گئے انہیں نظرانداز کیا جانا چاہئے۔

مودی کے دو ٹوئٹراکاؤنٹ narendramodi @ اور  PMOIndia @ ہیں -

 PMOIndia @پر 4 کروڑ 54 لاکھ اور narendramodi @ پر 7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم اکثر اپنی حکومت کے بڑے اعلانات یا فیصلے کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہیں۔