اسلام آباد: پاک فضائیہ نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مقامی سطح پر جے ایف 17تھنڈر طیارے کا بلاک تھری ورژن تیار کرلیا۔
پاکستان کا فضائی دفاع ناقابل تسخیربنا دیا گیا، پاک فضائیہ بلاک تھری طیارے کا پہلا اسکواڈرن فضائی بیڑے کا حصہ بنائے گی۔
جے ایف 17تھنڈر بلاک تھری سنگل انجن ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو جدید ترین ریڈار کا حامل ہے۔
طیارے کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ یہ بیک وقت 15اہداف کی نشاندہی کر کے 4اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔
جے ایف 17تھنڈر بلاک تھری فضائی، زمینی اور بحری اہداف کے خلاف تباہ کن لڑاکا طیارہ ہے۔
ہوا باز کو ہیلمٹ پر مطلوبہ ہدف کی نشاندہی کا آگہی نظام بھی جدید بلاک تھری طیارے کا حصہ ہے۔
طیارہ جاسوسی، نگرانی، اپنے خلاف ہر حملے بارے ہنگامی انتباہی اور الیکٹرانک وار فیئر نظام رکھتا ہے۔
جے ایف 17تھنڈر بلاک تھری طیارے اس وقت فلائٹ ٹیسٹ سمیت جانچ کے مختلف مراحل سے گزر رہے ہیں۔