رواں سال 2چاند اور 2سورج گرہن ہونگے

 اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں سال 2022 کے دوران 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے، تاہم پاکستان میں صرف آخری چاند گرہن جزوی طور پر دکھائی دے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال 2022 کے دوران 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے، تاہم  پاکستان میں صرف سال کا آخری چاند گرہن جزوی طور پر دکھائی دے گا، جبکہ سورج گرہن پاکستان کے کسی بھی شہر میں دکھائی نہیں دے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا،جو پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔

25 اکتوبر کو نئے سال کا دوسرا سورج گرہن ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔

 سال کا آخری چاند گرہن 8 نومبر کو ہوگا، جو پاکستان میں بھی جزوی طورپردکھائی دے گاجبکہ پاکستان کے علاوہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور مشرقی یورپ میں بھی دکھائی دے گا۔