ٹک ٹک پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی تیسری ایپ

پاکستان میں طویل عرصے تک بند رہنے والی ایپ ٹک ٹاک سال 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی تیسری ایپ رہی۔

دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک ایپ کو 2021 میں 5 ماہ کے طویل عرصے کے لیے غیر مناسب  اور غیر اخلاقی مواد کی وجہ سے بنش کا سامنا رہا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ موبائل انسائٹس اسٹریجسٹ چیپل آف سینسر ٹاور کے مرتب کردہ ڈیٹا کے مطابق چینی ایپ ٹک ٹاک گزشتہ سال پاکستان میں 2 کروڑ 65 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ یہ ڈیٹا ایپ اسٹور اور گوگل پلے سے حاصل کیا گیا ہے اور اس میں تھرڈ پارٹی انروائڈ کا ڈیٹا شامل نہیں ہے۔

پہلے نمبر پر فیس بک اور اسنیک ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کیا گیا جو بلترتیب 3 کروڑ اور 2 کروڑ 76 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

دوسری جانب گلوبل ٹرینڈ میں ٹک ٹاک پہلے نمبر پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ رہی جسے 73 کروڑ 98 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

اس کے بعد فیس بک اور انسٹا گرام رہے جسے بل ترتیب 61 کروڑ 92 لاکھ اور 61 کروڑ 56 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔