پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کی ایم پی اے شگفتہ ملک کے سوال پر قائمہ کمیٹی برائے محکمہ عملہ اسٹیبلشمنٹ کا اجلاس خیبرپختونخوا اسمبلی میں منعقد ہوا، ایم پی اے شگفتہ ملک نے ایک سے زائد پوسٹوں پر افسران کی تعیناتی، اعلی افسران کیلیۓ نئی قیمتی اور مہنگی گاڑیوں کی خریداری پر سخت تشویش کا اظہار کیاایم پی اے نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے اپنے لئے سرکاری خزانے سے مہنگی ترین فورچونرز گاڑیاں کونسی پالیسی کے تحت خریدی ہیں ان گاڑیوں کا بےدریغ استعمال سرکاری خزانے پر بوجھ اور صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی ھے ۔ ایم پی اے نے اگلے کمیٹی اجلاس میں محکمہ انتظامیہ، بلدیات و فنانس کے اعلی انتظامی افسران کے بشمول ڈپٹی کمشنر پشاور و دیر کو بھی بلانے کے احکامات جاری کیے۔