پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے صدارتی نظام کی حمایت کردی۔
ملکی مسائل کا حل صدارتی نظام میں ہی ہے،ریاست مدینہ کے خواب کی تعبیر بھی صدارتی نظام ہی کے ذریعے ممکن ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صدارتی نظام میں ہی ہے۔
ملک میں مافیاز حکومت سے زیادہ طاقتور ہیں اور پارلیمانی نظام ڈیلیور نہیں کرسکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے خواب کی تعبیر بھی صدارتی نظام ہی کے ذریعے ممکن ہے۔