خیبرپختونخوا کے برفاتی علاقوں میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد روک دیا گیا 

ایبٹ آباد: پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ نے الیکشن کمیشن کو برفانی علاقوں میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے روک دیا۔

مدعیان ملک اورنگزیب اورمحمد اقبال نے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ میں برفانی علاقوں میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیخلاف رٹ دائر کی تھی۔عدالت عالیہ تفصیلی فیصلہ بدھ کو جاری کرے گی۔

منگل کے روز جسٹس شکیل احمد اورجسٹس ابراہیم پر مشتمل 2رکنی بنچ نے مدعیان کی درخواست پر ابتدائی فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو برفانی علاقوں بالخصوص ہزارہ کے 5اضلاع  میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد  سے روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ہزارہ ڈویژن کے برفانی علاقوں میں الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن مئی کے مہینہ میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کروائے۔پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے  بدھ کو تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔