پشاور بی آرٹی کیلئے عالمی ایوارڈ کا اعلان 

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کیلئے ایک اور بڑا اعزاز سامنے آگیا ہے۔ بی آر ٹی پشاور 9 فروری کو سسٹینبل ٹرانسپورٹ ایوارڈ وصول کرے گا۔

 محکمہ اطلاعات کا کہنا ہے کہ ایوارڈ کی تقریب واشنگٹن ڈی سی امریکہ میں منعقد کی جائے گی جبکہ ایوارڈ صنفی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم ہونے کی بنیاد پر دیا جا رہا ہے۔

 محکمہ اطلاعات کے مطابق پشاور ایوارڈ حاصل کرنے والے دنیا کے تین شہروں میں سے ایک ہے۔