خیبرپختونخوا میں میٹر ک و انٹر امتحانات مکمل نصاب کے مطابق لینے کا فیصلہ

پشاور:پشاور سمیت صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈوں نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات فل کورس کے مطابق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 گزشتہ سال مختصر کورس کے تحت امتحانات کا انعقاد کیا گیا تھا اور صرف اختیاری مضامین میں امتحان لیا گیا تھا ٗ تعلیمی بورڈوں نے امپرومنٹ کے تما م کیسوں میں بھی استثنیٰ ختم کر دیا ہے۔

مروجہ پالیسی کے مطابق امپرومنٹ کیسوں کو ڈیل کیا جائیگا ٗ مذکورہ فیصلے خیبر پختونخوا چیئرمینز آف بورڈ کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے ہیں۔

 کے پی بی سی سی نے پشاور سمیت صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ فیصلوں کی منظوری اپنے اپنے بورڈز سے لیں  اور نئی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔


 گزشتہ سال کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی طویل بندش کے پیش نظر میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کیلئے خصوصی پالیسی متعارف کرائی گئی تھی جس کے تحت صرف اختیاری مضامین میں امتحان لیا گیا تھا۔