پشاور: ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد کی تفصیلات دوسرے روز مکمل ہوگئیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق میئر ڈیرہ سٹی عمر امین گنڈا پور نے 63753 ووٹ حاصل کئے‘ چیئرمین تحصیل ناواگئی باجوڑ ڈاکٹر خلیل الرحمان نے 21143‘ چیئرمین خار باجوڑ حاجی سید بادشاہ نے 18775 ووٹ حاصل کئے۔
تحصیل لکی کے چیئرمین آزاد امیدوارشفقت اللہ کے ووٹوں کی تعداد 22618 ہوگئی۔تحصیل کونسل نورنگ کے چیئرمین جماعت اسلامی کے عزیزاللہ کے ووٹوں کی تعداد 18031 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی میئر کی نشست کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار عمر امین گنڈاپور نے 63 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پاگئے۔
غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عمر امین گنڈا پور نے 63 ہزار 753 ووٹ لیے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے جے یو آئی ف کے رہنما کفیل احمد نے 38 ہزار 891ووٹ حاصل کیے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم خان کنڈی 32 ہزار 788 ووٹ لے کر تیسری،پاکستان تحریک لبیک کے امیدوار محمد شفیق الحئی11 ہزار 665 ووٹ لے کر چوتھی جبکہ آزاد امیدوار محمد خالد خان اعوان ایڈووکیٹ 571 ووٹ حاصل کرکے پانچویں پوزیشن پر رہے۔
باجوڑ تحصیل ناواگئی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 282کے نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر خلیل الرحمن 181جبکہ جے یو آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نجیب اللہ خان نے 132ووٹ لئے۔
پولنگ اسٹیشن نمبر281کے نتیجہ کے مطابق ڈاکٹر خلیل الرحمن نے654جبکہ نجیب اللہ خان نے222ووٹ حاصل کئے۔
اسی طرح ٹوٹل 174پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر خلیل الرحمن نے21147ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار نجیب اللہ خان نے 20886ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔
تحصیل کونسل خار کے نتائج کے مطابق حاجی سید بادشاہ نے پولنگ اسٹیشن نمبر127لیٹئی پر230جبکہ ہارون الرحمن 172ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ پولنگ نمبر96ملاسید پر حاجی سید بادشاہ نے 133اور ہارون الرشید نے 312ووٹ حاصل کئے۔
اسی طرح جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار حاجی سید بادشاہ تحصیل کونسل خار کے چیئرمین منتخب ہوئے۔حاجی سید بادشاہ 532 ووٹوں کی لیڈ سے تحصیل خار کے چیئرمین منتخب ہوئے۔188پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق کامیاب امیدوار حاجی سید بادشاہ نے 18775 ووٹ حاصل کئے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار ہارون الرشید 18243 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
تحصیل لکی سے آزاد امیدوار شفقت اللہ خان نے کامیابی سمیٹ لی جبکہ سرائے نورنگ سے جماعت اسلامی کے عزیز اللہ اور بیٹنی سب ڈویژن سے جے یو آئی کے انور بادشاہ کامیاب قرار دیئے گئے۔
کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل میں بائیکاٹ کے باوجود ووٹ پول کئے گئے جس میں شاہد بلال آزاد امیدوار 1730 ووٹ لیکر کامیاب رہے ان کا شمار پی ٹی آئی کے باغی اراکین میں ہوتا ہے تحصیل لاچی کے ایک پولنگ سٹیشن پکہ ٹوپی شکردرہ میں نومنتخب تحصیل چیئرمین محمد احسان کے حصے میں مزید 9277 ووٹ آئے جبکہ تپی نیبر ہڈ کونسل 15 میں جمعیت علماء اسلام کے ذاکر اللہ کو 777 ووٹ اور محمد صہیب کو 674 ووٹ ملے۔