خیبر پختونخوا ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ نہ کرنیکا فیصلہ
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے وزراء اور ایم پی ایز کے تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بھی اس پر غور و خوض نہیں کیا گیا صوبائی۔
کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہونے کے باوجود اس پر خاموشی اختیار کی گئی۔
وزراء کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کی تجویز منظور کئے جانے کی صورت میں ایم پی ایز کی تنخواہ اورمراعات ماہانہ ایک لاکھ چالیس ہزار سے بڑھ کر اڑھائی لاکھ روپے تک پہنچ جاتی۔
اراکین اسمبلی نے تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ گزشتہ سال ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں کیا گیاتھا جس کی روشنی میں خصوصی کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی اور کمیٹی نے تنخواہوں میں اضافہ کی سفارشات بھی تیار کی تھی۔
اضافہ کرنے کے قانونی ترامیم کی منظوری دی جانی تھی تاہم گزشتہ روز بل کو صوبائی کابینہ میں پیش نہیں کیا گیا ایم پی ایز کو ہر اجلاس میں شرکت کے بدلے دو ہزار روپے بھی دیئے جاتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبران کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی نسبت کم ہیں۔
ایم پی ایز کی تنخواہوں میں ایک لاکھ دس ہزارروپے اضافہ کی تجویز بھی زیر غور تھی تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث فوری طور پرتنخواہوں میں اضافہ کے فیصلے پر نظر ثانی کر دی ہے اور صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اس کی منظوری نہیں دی گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے صوبائی کابینہ کے آئندہ ہونے والے خصوصی اجلاس میں اس کے اضافہ کے امکانات ہیں